تاشقند ، افغان سفیر نے اپنی تعیناتی کا خط ازبک وزیر خارجہ کے حوالے کردیا

کابل(بی این اے) تاشقند میں تعینات افغان سفیر نے اپنی تعیناتی کا خط ازبک وزیر خارجہ کے حوالے کردیا ہے۔

ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے تاشقند میں امارت اسلامیہ کے سفیر شیخ عبدالغفار بحر سے ملاقات کی۔

انہوں نے لکھا کہ اس ملاقات میں دوطرفہ امور کے علاوہ خطے اور دنیا کے اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان اور ازبکستان کی مشترکہ تاریخ اور مفادات ہیں اور ان مشترکات کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بختیار سیدوف نے کہا کہ ازبکستان میں افغان سفیر کی آمد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

یاد رہے کہ افغان سفیر نے اپنے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کے حوالے کیے ہیں، عنقریب وہ اصل اسناد ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو پیش کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button