بیجنگ، چینی صدر نے افغان سفیر کی اسناد قبول کر لیں

 

کابل (بی این اے) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) کی چین میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر اور غیر معمولی نمائندے کی حیثیت سے اسناد قبول کرلیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا کہنا ہے کہ آج امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک خصوصی تقریب کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کو اپنی اسناد پیش کیں۔
عبدالقہار بلخی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر کے علاوہ 41 دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی اپنی اسناد چینی صدر کے حوالے کیں۔
صدر شی جن پنگ نے امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر اور خصوصی نمائندے کی حیثیت سے بلال کریمی کی اسناد قبول کرتے ہوئے انہیں چین میں بطور سفیر خوش آمدید کہا اور ان کے کام میں کامیابی کی خواہش کی۔
تقریب کے دوران بلال کریمی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی اور انہوں نے بلال کریمی کو چین کے صدر کو اسناد پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے بلال کریمی نے گذشہ ماہ دسمبر میں بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کو اسناد کی ایک کاپی حوالے کرنے کے بعد امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے میں کام شروع کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button