بھارت کا افغانوں کے لیے ویزے دینے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کابل( بی این اے ) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت افغانوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے جس سے افغانوں کے لیے بھارت کا سفر آسان ہو جائے گا۔
کابل اور دہلی کے درمیان طویل تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے جیسوال نے افغانستان کو انسانی امداد جاری رکھنے کے بارے میں بھی بات کی۔
ہندوستان ٹائمز نے بھی افغانوں کو ویزے دینے کی خبر شائع کی اور لکھا کہ ایک ٹیکنیکل ٹیم کابل پہنچ گئی ہے جو جلد ہی اس معاملے پر کام شروع کردے گی۔
کچھ عرصہ قبل بھارتی وزیر خارجہ نے بھی سلسلہ وار بیانات میں کہا تھا کہ وہ افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرتے رہیں گے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کریں گے، جس کا امارت اسلامیہ نے خیرمقدم کیا۔