خبریں‏معاشرہTop

بلخ، 15 سال سے بند خوردنی تیل تیار کرنے والا کارخانہ دوبارہ فعال

 

کابل(بی این اے ) صوبہ بلخ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 15 سال کے بعد اس صوبے کے صدر مقام مزار شریف میں سرکاری کاٹن آئل فیکٹری نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ فیکٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد ان فیکٹریوں کو گزشتہ دو سالوں میں افغان انجینئرز کی مدد سے مشینوں کی مرمت کے بعد فعال کیا گیا ہے۔ اور اس وقت کپاس کے بیجوں سے اعلیٰ معیار کا تیل تیار کر رہے ہیں۔ فیکٹری کے آپریشنل مینیجر محمد صدیق براتی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 3,700 کلو گرام معیاری اور لیبارٹری سے تصدیق شدہ تیل تیار ہوتا ہے اور اگر دیگر مشینوں کو بھی فعال کیا جائے تو پیداوار بڑھ کر 6 ہزار کلوگرام روزانہ تک پہنچ جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button