بلخ، 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے 3 بڑے نیٹ ورکس کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے) بلخ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نارویجن کمیٹی کی جانب سے تین ہزار سے زائد خاندانوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی گئی۔
صوبے میں نارویجن کمیٹی کے عہدیدار سید عیسیٰ سنگلاخی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ صوبہ بلخ کے تین علاقوں میں 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی لاگت سے پینے کے پانی کے 3 نیٹ ورکس کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ جس سے 406 خاندانوں کو براہ راست اور 3 ہزار خاندانوں کو بالواسطہ پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر مذکورہ منصوبوں پر عمل درآمد کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button