خبریںاقتصادTop

بلخ، کار فیکٹری میں دو نئے ماڈل کی کاریں متعارف

کابل (بی این اے) بلخ کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک کار فیکٹری میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے دو نئے ماڈل کی گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔

صوبہ بلخ میں امین نور کمپنی کے منیجر حبیب اللہ بارکزئی کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری میں بارہ قسم کی کاریں اور کارگو بائیکس تیار کی جاتی ہیں۔ اس سال 6 ملین افغانی کی سرمایہ کاری سے دو نئی ماڈل کی کاریں بھی بنائی گئی ہیں۔

اس فیکٹری میں 24 اقسام کی بیٹریاں بھی تیار کی جاتی ہیں جو ملک کے 20 صوبوں میں فروخت ہوتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کاریں برقی اور پٹرول سے چلنے والی ہیں، جو عنقریب مارکیٹ میں پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس کارخانے میں 500 افراد بالواسطہ اور بلاواسطہ کام کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button