Topخبریںسیکیورٹی

بلخ، ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے بچہ بازیاب

 

کابل (بی این اے) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے باختر نیوز کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے سپیشل فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے بچے کو باحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔ بچے کے اہل خانہ سے اغوا کاروں نے رہائی کے بدلے 3 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
مفتی عبدالمتین قانع کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے بچے کے اہل خانہ کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کا کل آخری دن تھا۔ اہل خانہ کو بتایا گیا تھا کہ اگر اس دن تک ادائیگی نہ کی گئی تو وہ بچے کو قتل کر دیں گے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک اغوا کار ہلاک ہوا جبکہ 5 افراد کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button