بغلان سنٹرل ہسپتال میں نیونیٹل انٹنسو کیئر ڈیپارٹمنٹ قائم

کابل(بی این اے) صوبہ بغلان مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں ایک نیونیٹل انٹنسو کیئر ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبائی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر عبدالقہار احمدی نے کہا کہ 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں مذکورہ یونٹ کا تعمیراتی کام آغا خان فاؤنڈیشن کی مالی تعاون سے 50,000 ڈالر کی لاگت سے مکمل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ڈیپارٹمنٹ ضروری سہولیات اور جدید آلات سے لیس ہے جو صوبے بھر میں نوزائیدہ بچوں کا علاج کر سکتا ہے۔
اس موقع پر بغلان کے ضلعی گورنر مولوی محمد حسن شہاب نے آغا خان فاؤنڈیشن سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ محکمہ صحت عامہ مستقبل میں سینٹرل بغلان ہسپتال پر ادویات، آلات اور ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے خصوصی توجہ دے۔

Show More

Related Articles

Back to top button