‏معاشرہTopخبریں

بغلان ، تخار کے سیلاب متاثرین کے لیے ایرانی امداد کی دوسری کھیپ صوبہ بلخ پہنچ گئی

 

کابل (بی این اے ) بلخ کے مقامی حکام نے صوبے میں بغلان اور تخار کے سیلاب زدگان کے لیے ایرانی امداد کی دوسری کھیپ کی آمد کی اطلاع دی ہے۔
مزار شریف میں ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل سجاد جعفری نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ ایران سے پہچنے والی امداد میں 23 ٹن امداد جس میں غذائی اشیاء، کمبل، ادویات اور کپڑے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں افغان ہلال احمر کے شمالی زون کے سربراہ قاری محمد یونس معصومی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بغلان، تخار اور بعض دیگر صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں تک ایران کی امداد منتقل کرنے کے لیے افغان ہلال احمر ٹیم کوصوبہ بلخ بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ایران کی طرف سے فراہم کردہ امداد شفاف اور منصفانہ طریقے سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔
اس موقع پر مقامی حکام نے ملکی اور غیر ملکی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی امداد فاریاب، غور، بدخشان اور دیگر صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button