خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

بغلان، ذیلی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے ) پل خمری میونسپلٹی کے حکام کے مطابق اس صوبے میں 59 ملین افغانی کی لاگت سے ذیلی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔

پل خمری کے میئر مولوی عبداللطیف مظلوم نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ صوبے کے صدر مقام پل خمری شہر میں ذیلی سڑکوں کا تعمیراتی کام محکمہ کے مالی تعاون سے 59 ملین افغانی کی لاگت سے شروع کردیا گیاہے، جس میں تقریباً 250 لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ صوبے کے مکینوں نے مذکورہ منصوبے کے آغاز پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button