کابل (بی این اے ) بدخشاں محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع یفتل میں 10 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
صوبے کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے زرعی امور کے ڈائریکٹر قاری احسان اللہ سراجی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس صوبے میں JAZ دفتر کے مالی تعاون سے 11 لاکھ 9 ہزار افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کردیا گیاہے۔
اس موقع پر علاقے کے کچھ مکینوں نے اس منصوبے پر عمل درآمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی۔