بدخشان یونیورسٹی میں میڈیکل فیکلٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی

کابل (بی این اے) وزارت ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ امیر المؤمنین حفظہ اللہ کی ہدایت کے مطابق بدخشان یونیورسٹی میں فیکلٹی آف میڈیسن کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت ہائیر ایجوکیشن کے ترجمان ضیاء اللہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے عوام کے لیے معیاری طبی خدمات کی فراہمی اور طبی مسائل کو دیکھتے ہوئے امیر المؤمنین حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر بدخشان یونیورسٹی میں فیکلٹی آف میڈیسن کے قیام کی منظوری دی گئی۔
یاد رہے کہ اس یونیورسٹی میں پہلے میڈیکل فیکلٹی نہیں تھی اور اس صوبے کے طلباء اپنے ہی صوبے میں میڈیکل کی تعلیم سے محروم تھے۔