بدخشان، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز تک رسائی کے لیے 30 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
![Img 20231127 Wa0015](https://www.bakhtarnews.af/wp-content/uploads/2023/11/IMG-20231127-WA0015-780x470.jpg)
کابل ( بی این اے ) ملک کے شمال مغربی صوبے بدخشان میں ٹیلی کمیونیکیشن سینٹرز کے حکام نے صوبے میں ٹیلی کمیونیکیشن کے 30 منصوبوں پر عمل درآمد کی اطلاع دی ہے۔ یہ منصوبے اگلے سال کے وسط تک مکمل ہو جائیں گے اور عوام کو خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد ٹیلی کمیونیکیشن خدمات ملک کے بہت سے دور دراز علاقوں تک پہنچ چکی ہیں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں عوام کے لیے نمایاں خدمات شروع کی گئی ہیں۔