بامیان،31 تعلیمی اداروں کی تعمیر مکمل

 

بامیان (بی این اے) صوبہ بامیان کے مقامی حکام نے 9 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے 31 سکولوں اور دینی مدارس کی تعمیر نو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران بامیان کے گورنر مولوی عبداللہ سرحدی نے بتایا کہ صوبائی مرکز اور اضلاع میں واقع ان عمارتوں کی تعمیر نو وزارت تعلیم کے مالی تعاون سے کی گئی۔ منصوبے کی کل لاگت 9,681,998 افغانی تھی۔

قابل غور بات یہ ہے کہ امارت اسلامیہ کی قیادت میں ملک بھر میں ہزاروں اسکولوں اور مدارس کی عمارتوں کو از سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button