بامیان، گھریلو معیشت مضبوط کرنے کے لیے 600 سولر اوون کی تقسیم
کابل(بی این اے ) بامیان کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کے مطابق مذکورہ صوبے کے ضلع سیغان میں 600 سولر اوون تقسیم کیے گئے۔
بامیان کے ماحولیاتی تحفظ کے ڈائریکٹر ابراہیم دادفر نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ محکمے نے (وائلڈ لائف کنزرویشن) تنظیم کے تعاون سے خواجہ گنج، کاریز، قرہ خوال، سید بابا، دہ ایمان، دہ نولہ اور باغ میرا گاؤں میں مذکورہ صوبے میں 600 سولر اوون تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوون کی تقسیم کرنےکا بنیادی مقصد قدرتی وسائل پر دباؤ کم کرنا اور صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔