خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بامیان، خواتین تاجروں کے لیے تعمیر شدہ مارکیٹ کا افتتاح

 

کابل(بی این اے) بامیان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مرکز میں واقع عیسیٰ خان فیملی پارک میں خواتین تاجروں کے لیے ایک بزنس مارکیٹ کھول لی گئی۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس مارکیٹ میں خواتین تاجروں کی دستکاری کے نمونے، افغانی کپڑے، کشیدہ کاری، کڑھائی، قالین اور دیگر متعلقہ اشیاء فروخت کی جائیں گی۔
آغاز میں اس مارکیٹ میں 18 دکانیں، ایک ہوٹل اور ایک کھلا سرسبز میدان بنایا گیا ہے جو خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بامیان میں خواتین تاجروں کے لیے دستکاری کے نمونوں کی فروخت کے لیے مارکیٹ کھولی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button