بادغیس میں ایک سڑک کی تعمیر کا آغاز
کابل (بی این اے) بادغیس قلعہ نو میونسپلٹی کے حکام کے مطابق مذکورہ صوبے کے مرکز کے پہلے ضلع میں 4 ملین افغانی کی لاگت سےایک سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔
قلعہ نو کے میئر مولوی راز محمد ذاکر نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ میونسپلٹی کی جانب سے قلعہ نو شہر کے پہلے ضلع کے باغک گاؤں میں 44لاکھ افغانی کی لاگت سے 400 میٹر لمبائی اور 7 میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں علاقے کے متعدد رہائشیوں کو روزگاربھی فراہم کیا گیا ہے۔