بادغیس، 6ملین افغانی کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کا آغاز 

کابل (بی این اے ) بادغیس دیہی تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام نے مذکورہ صوبے کے مرکز میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے فراہمی آب کا ایک پروجیکٹ شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

 

بادغیس ولیج ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر قاری روزی منصور نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے مرکز قلعہ نو شہر میں 67 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیاہے ۔

 

واضح رہے کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد علاقے کے 300 سے زائد خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button