خبریںسیاستاقتصادTop

ایک سال میں 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو قانونی آگاہی دی گئی، وزارت انصاف

 

کابل (بی این اے) وزارت انصاف کے حکام نے اتوار کو گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سنٹر میں سرکاری اداروں کی ایک سالہ کارکردگی پروگرام میں اپنی وزارت کے ایک سالہ اقدامات اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔
وزارت انصاف کے حکام کے مطابق امارت اسلامیہ کے قیام بعد بدعنوانی کا خاتمہ، قانونی دستاویزات کی تصدیق اور تائید، سرکاری املاک کا دفاع، لائسنس کے اجراء اور توسیع اور قانونی خدمات کی فراہمی اہم اقدامات میں شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 101 قانونی دستاویزات کی منظوری دی گئی، جن میں سے 95 دستاویزات کا فقہی جائزہ لیا گیا، حکومتی اداروں کو 184 قانونی مشورے دیے گئے، 59 معاہدوں پر رائے دی گئی، 50 طریقہ کار، قواعد اور عالیقدر امیر المومنین حفظہ اللہ کے احکامات پر نظر ثانی اور تصدیق کی گئی اور کل 198 افراد قانونی اور وکالت کے انٹرن شپ پروگرام سے فارغ التحصیل ہوئے۔
متعلقہ حکام کے مطابق سرکاری املاک اور اثاثوں کی حفاظت، سرکاری اراضی پر قبضے کی روک تھام اور نجی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لئے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں اور جائیدادوں کے 7928 کیسز، 23 مکانات، 25 دکانوں، 2 پلازوں، 2 گھروں اور ایک کلینک کا دفاع کیا گیا، انتظامی اور تجارتی شعبے میں 1 ارب 27 ملین میں سے 1 ارب 16 ملین افغانی قومی خزانے کے حوالے کیے گئے، نیز 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد افغانی کا فیصلہ امارت کے حق میں کیا گیا، اسی طرح تقریباً 2 لاکھ 34 ہزار ڈالر بھی حکومت کے خزانے میں جمع کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں 3672 بزنس گائیڈنس آفسز، ایسوسی ایشنز اور رفاہی اداروں کے 220 لائسنسوں کی تجدید کی گئی، 401 سوسائٹیز، ایسوسی ایشنز، رفاہی اداروں اور 5322 بزنس گائیڈنس آفسز کی نگرانی کی گئی۔
ان کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 110,000 سے زیادہ لوگوں کو قانونی آگاہی دی گئی، 1900 لوگوں کو قانونی شعبے میں مدد فراہم کی گئی، 1830 لوگوں کو قانونی مشورہ دیا گیا، اور 577 مشتبہ افراد کو عدالت کے حکم کی بنیاد پر بری کر دیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال میں وکلاء کے 1590 لائسنسوں کی تجدید کی گئی، 4275 فوجداری، معلوماتی اور ٹیکس بیلنس فارم وکلاء میں تقسیم کیے گئے، نیز وکلاء کی جانب سے 260 شکایات موصول ہوئیں اور وکلاء کے 774 دفاتر کا معائنہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button