ایک افغان مجاہد دو امریکی شہریوں کے بدلے امریکی جیل سے رہا

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک افغان مجاہد خان محمد کی امریکی جیل سے کامیاب رہائی کا اعلان کیا ہے۔

ایک پریس ریلیز میں وزارت نے امارت اسلامیہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان طویل اور نتیجہ خیز مذاکرات پر روشنی ڈالی۔
خان محمد تقریباً دو دہائیاں قبل ننگرہار میں گرفتار ہونے کے بعد کیلیفورنیا میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
امارت اسلامیہ نے مذاکرات میں قطر کے سہولت کار کردار کی تعریف کی اور اس تبادلے کو بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ایک اہم مثال قرار دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button