امارت اسلامیہ کے سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ کی قطر ثقافتی نمائش میں شرکت

 

کابل (بی این اے) قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ نے قطر کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی سرکاری دعوت پر ثقافتی نمائش میں شرکت کی۔

دوحہ میں سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امارت اسلامیہ کے سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر محمد نعیم نے قطر کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی باضابطہ دعوت پر "درب الساعی” ثقافتی نمائش میں شرکت کی۔ 10 سے 16 دسمبر تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں قطر کے مختلف تاریخی اور ثقافتی نمونے رکھے گئے تھے۔

اس تقریب میں قطری حکام، دوحہ میں غیر ملکی مشنز کے سفیروں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، علمائے کرام، سول ایکٹوسٹ، صحافیوں اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button