Topخبریںسیاست

امارت اسلامیہ تمام ممالک کے ساتھ مشترکہ مسائل پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کے لیے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اور حقیقی بات چیت کی حمایت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ امارت اسلامیہ نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے وہ تمام فریقین کے ساتھ مشترکہ مسائل پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کے لیے تیار ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ افغانستان کی حکومت روس سمیت تمام ممالک سے کہنا چاہتی ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی جارحیت کے خاتمے کے ساتھ ہی بد امنی کے عوامل کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔ اب بڑے منصوبوں پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کے لیے افغانستان میں مواقع میسر آگئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button