کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے مرکزی ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے آج گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سنٹر میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے متعدد بنیادی منصوبوں جیسے تاپی، آپٹیکل فائبر، ریلوے اور دیگر اہم منصوبوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیں اور میڈیا کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ ان منصوبوں کی اچھی کوریج اور عکاسی کرنے کے لیے تعاون کریں۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے مرکزی ترجمان نے میڈیا حکام سے رپورٹس ترتیب دینے کے علاوہ مذکورہ منصوبوں کی معاشی اور سماجی اہمیت کے بارے میں ماہرین سے تجزیاتی گفتگو کرنے کی بھی درخواست کی۔ تاکہ شہریوں کو ان منصوبوں کی اہمیت کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کی جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے ذمہ داروں نے مذکورہ منصوبوں کی بہتر عکاسی کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کے مرکزی ترجمان کے ساتھ اپنے خیالات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔