امارت اسلامیہ افغانستان کی بلوچستان کے شہر کوئٹہ ہونے والے دھماکے کی مذمت

کابل(بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان نے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں عام شہریوں پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 

وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لیے جنت الفردوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button