سیاستTopخبریں

افغان وزارت خارجہ کا کرغزستان کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے امارت اسلامیہ کا نام نکالنے کا خیر مقدم

کابل ( بی این اے) وزارت خارجہ نے کرغزستان کی حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست سے امارت اسلامیہ کا نام نکالنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزارت خارجہ کرغیز حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست سے امارت اسلامیہ کا نام نکالنے کو قابل تحسین اقدام سمجھتی ہے اور اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ دیگر ممالک کی پیروی کرتے ہوئے کرغزستان کا یہ اقدام امارت اسلامیہ افغانستان کے حوالے سے خطے اور دنیا میں سیاسی افہام و تفہیم کے قیام اور امارت اسلامیہ و دیگر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔

 

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ اب امارت اسلامیہ کو روس کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا مسودہ اس ملک کے صدر پیوٹن تک پہنچ چکا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ روس جلد ہی امارت اسلامیہ کو اپنی بلیک لسٹ سے نکال دے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button