افغانستان کے لیے ترکی کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں: مولوی امیر خان متقی

 

کابل(بی این اے) آج کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ترکی کے سفیر جنک اونال نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں افغانستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سفارتی تعلقات کی سطح بڑھانے اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے انقرہ اور استنبول میں افغان حکومت کے سفارت کاروں کو سہولیات فراہم کرنے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ افغانستان کے لیے ترکی کے ساتھ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

دریں اثناء ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح بڑھانے اور سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں اچھی پیش رفت کے لیے کوشاں ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button