افغانستان کی ترقی ہمارے مفاد میں ہے:ایرانی و تاجک صدور

 

کابل (بی این اے) ایران اور تاجکستان کے صدور مسعود پیزشکیان اور امام علی رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی ترقی ان کے قومی مفادات میں ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے تاجک ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام ہمارے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارے پڑوسیوں میں ایک اہم ملک ہے اور ہم اس ملک کی ترقی اور استحکام کو اپنے مفادات میں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بات چیت اور مذاکرات کو مسائل کے حل اور علاقائی ہم آہنگی کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

تاہم امارت اسلامیہ نے بارہا کہا ہے کہ وہ تمام ممالک کے مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر علاقائی ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button