سیاستTopخبریں

افغانستان کا نیکاراگوا کی جانب سے افغانستان کے لیے سفیر کی تقرری کے اعلان کا خیر مقدم

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے لیے نیکاراگوا کے غیر مقیم سفیر کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ نیکاراگوا کی طرف سے پہلی بار بیجنگ میں غیر مقیم سفیر کی تقرری پر اتفاق کیا ہے اور ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے بیجنگ میں افغانستان کے سفارت خانے کو بیجنگ میں نیکاراگوا کے سفارت خانے کے ساتھ قریبی سفارتی تعلقات رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے بھی جمہوریہ نکاراگوا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل آذربائیجان نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button