اعلامیےخبریںTop

افغانستان سے متعلق سیگار کی تازہ ترین رپورٹ پر وزارت داخلہ کا بیان

 

کابل (بی این اے) امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل آفس برائے افغان تعمیر نو (SIGAR) نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ افغانستان میں منشیات کا کاروبار جاری ہے۔ ادارے نے اس رجحان کو روکنے میں ناکامی پر امارت اسلامیہ کو توجہ دلائی ہے۔
یاد رہے امارت اسلامیہ افغانستان کی فتح کے بعد ایک اہم اقدام منشیات کے خلاف سنجیدہ اور فیصلہ کن جنگ ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے سپریم لیڈر عالیقدر امیر المومنین حفظہ اللہ کی جانب سے منشیات کے خاتمے کا حکم جاری ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے منشیات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔
ملک میں منشیات کی کاشت، سمگلنگ، پیداوار، سپلائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف جنگ میں کوئی رعایت روا نہیں رکھی گئی ہے اور پولیس نے اس ناسور کے خاتمے کے لیے تعمیری جدوجہد کی ہے۔
افغانستان اور دنیا کے عوام پر یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد پہلی بار پورے ملک میں منشیات کے عادی افراد کا خاتمہ ہو گیا ہے اور تمام شہروں اور گلیوں سے منشیات کے عادی افراد کو اکٹھا کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے گزشتہ دو دہائیوں میں انسداد منشیات کے نام نہاد پراجیکٹس میں بڑی رقم مختص کرنے اور درجنوں بیرونی ممالک کی موجودگی کے باوجود افغانستان میں منشیات کی افزائش ہوئی اور یہ ملک منشیات کی پیداور اور اسمگلنگ کرنے والا مرکزی ملک بن گیا تھا۔
افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں بعض غیر ملکی اداروں اور ممالک کے بیانات اور خدشات بے بنیاد ہیں اور جس طرح امارت اسلامیہ افغانستان محدود وسائل کے ساتھ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، مستقبل میں افغانستان کو کبھی بھی پچھلے سالوں کی طرح ایک بار پھر منشیات کی تجارت اور اسمگلنگ کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button