اسلام آباد، پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کی افغان سفیر سے ملاقات

 

کابل(بی این اے) اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب سے پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم افغان طلباء کی سکالرشپ، سٹڈی ویزہ، رہائش، قلیل المدتی کورسز اور نئے طلباء کی رجسٹریشن کی راہ میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین نے مذکورہ مسائل کے حل کے لیے اپنے جامع تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون کے لیے دو طرفہ اور کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے قیام کی تجویز بھی پیش کی تاکہ استعداد کار میں اضافے اور افغانستان میں تعلیمی مواقع کو آسان بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button