اسلام آباد، افغان سفارت خانے کی تارکین وطن کے سیاسی یا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید

کابل (بی این اے) اسلام آباد میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں افغان تارکین وطن نے کبھی کسی سیاسی سرگرمیوں یا مجرمانہ واقعات میں حصہ نہیں لیا۔

 

ایک بیان میں سفارت خانے نے پاکستان کی وزارت داخلہ اور دیگر حکام کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں افغان شہریوں کے بار بار تذکرے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

بیان میں بڑھتی ہوئی پابندیوں کا بھی ذکر کیا گیا، ان حالات میں انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے غلط طور ہراساں کیے جانے کے خوف سے افغان تارکین وطن میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

 

سفارتخانے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغان تارکین وطن ہمیشہ پاکستان میں پرامن رہے ہیں اور ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی سیاسی سرگرمی یا عوامی احتجاج میں حصہ نہیں لیا۔

 

بیان میں پاکستانی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ عدم اعتماد کی فضا پیدا نہ کرے جو افغان تارکین وطن کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک اور جبری بے گھر ہونے کا باعث بنے۔ سفارت خانے نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف افغان شہریوں کو نقصان پہنچے گا بلکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button