خبریںTopاعلامیے

اسرائیل کی جانب سے رفح پر بمباری غزہ کے عوام کی نسل کشی کا تسلسل ہے: افغان وزارت خارجہ

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے تسلسل کے طور پر ایک بار پھر رفح قصبے میں بے گھر ہونے والے شہریوں کے کیمپ پر فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس حملے میں درجنوں افراد کی شہادت ہوئی جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
صہیونی حکومت کے آج صبح رفح قصبے میں آئی ڈی پی کیمپ پر کیے جانے والے حملوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ یہ حکومت کسی بھی طرح سے جنگی قوانین کی پابند نہیں ہے اور غزہ کی نسل کشی صہیونی حکومت کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
غزہ کی نسل کشی کے 234ویں دن امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر بین الاقوامی تنظیموں اور خطے کے بااثر اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کریں اور صہیونی حکومت کے جرائم کو روکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button